بنگلورو،27؍نومبر(ایس او نیوز) نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچاینڈٹریننگ (این سی ای آرٹی)کے زیراہتمام کرناٹک ہائی اسکول تعلیمی بورڈ،کرناٹک اسکول کوالٹی اینڈایکریڈیشن کونسل (کیوایس کیواے اے سی)کی جانب سے ہونے والے نیشنل ٹالنٹ سرچ (این ٹی ایس)کے پہلے مرحلہ کے امتحان کے لیے طلبہ سے عرضیاں طلب کی گئی ہیں۔
رواں سال جوطلبہ ایس ایس ایل سی میں زیرتعلیم ہیں وہ طلبہ اس امتحان شرکت کرسکتے ہیں۔این ٹی ایس امتحان 24جنوری 2021ء ہونے جارہاہے۔اسکالرشپ حاصل کرنے کے پیش نظرسے یہ امتحان نہایت اہمیت کا حامل ہے۔اس امتحان میں زیادہ سے زیادہ طلبہ شرکت کریں۔ان خیالات کااظہارریاستی وزیربرائے بنیادی وثانوی تعلیم ایس سریش کمارنے کیا۔
انہوں نے کہاکہ این ٹی ایس امتحان میں سرکاری،ایڈڈ،ان ایڈڈ،مقامی اداروں سمیت فاصلاتی تعلیم حاصل کررہے طلبہ شرکت کرسکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی الجھن سے بچتے ہوئے امتحان کے لیے عرضی بھرتی اورداخل کرنے کے ایس ای ای بی کی ویب سائٹ کاسہارالیں۔امتحان کی عرضی بھرتی کرنے کا طریقہ کارkseeb.kar.nic.inمیں اپلوڈکیاگیاہے۔ مزیدتفصیلات کے لیے متعلقہ اسکو ل کے پرنسپل یامیرمعلم kseeb.kar.nic.in اس ویب سائٹ کے ذریعہ لاگ ان ہوتے ہوئے این ٹی ایس امتحان کے لیے عرضی داخل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے امتحان کی تفصیل بتاتے ہوئے کہاکہ امتحان دوسوالیہ پرچوں پرمشتمل ہوتاہے۔فکری قابلیت اورواقعاتی رجحان کی جانچ پرمشتمل اس امتحان میں طلبہ شرکت کریں۔یہ امتحان کنڑا،اردو،انگلش،اورمراٹھی زبانوں میں بھی دے سکتے ہیں۔اس امتحان کے لیے 30نومبرسے پہلے عرضیاں داخل کی جائیں۔پہلے مرحلہ کے امتحان کے بعددوسرے مرحلہ کا امتحان ہوگا۔
دوسرے مرحلہ کے امتحان میں منتخب ہونے والے طلبہ کے لیے پی یوسی کی تعلیم کے دوران ماہانہ 1200روپے دئے جائیں گے۔گریجویٹ اورپوسٹ گریجویٹ کے مرحلہ میں ماہانہ 2000روپے دئے جائیں گے۔اس کے علاوہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے مرحلہ میں یوجی سی کے رہنماخطوط کے تحت اسکالرشپ دی جائے گی۔
مزیدتفصیلات کے لیے 080-23341615پراربطہ کریں۔ سریش کمارنے مزیدکہاکہ گزشتہ سال اس امتحان کے لیے 1.23.101طلبہ نے اپنے ناموں کااندراج کیاتھا۔